spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستانی خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تیاری کرلی

کراچی : پاکستانی خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تیاری کرلی، پاکستان اور چین کے تعاون سے پروگرام بہت جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ 2026ء میں پاکستان کا پہلا خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سپارکو شفقت علی کا کہنا ہے کہ خلائی تحقیق میں تاریخی پیش رفت کے طور پر پاکستان 2026 میں چاند پر پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔ چینی تعاون سے اگلے سال اس بڑے اور تاریخی سنگ میل کے حصول کے لیے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی چیف منیجر سپارکو شہنیلا طارق نے بتایا کہ اس سلسلے میں چائنیز اسپیس ایجنسی کے ساتھ ایک ایم او یو سائن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایم او یو کے تحت سال 2026 میں چائینیز اسپیس اسٹیشن پر کچھ تجربات کیلیے پاکستانی خلاباز پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2025ء میں پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا اور اسی سال جولائی میں پاکستان کا ایک اور ریموٹ سسنگ سیٹلائٹ چین کے لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا جس کی بدولت پاکستان کی زمینی مشاہداتی قوت میں اضافہ ہوا۔

رواں سال پاکستان نے چاند پر قدم جمانے کیلئے روور پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے، پاکستان میں تیار کردہ رور 2028ء میں چین کی مدد سے چاند پر اتارا جائے گا۔

اکتوبر 2025 میں سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائیر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا جس کے بعد پاکستان کی خلا میں سیٹلائٹ کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

spot_imgspot_img