spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت پر حتمی فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت کا معاملہ گھمبیر رخ اختیار کرتا جارہا ہے ، اس سلسے میں حتمی فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا، بنگلادیش اپنے میچز کہاں کھیلےگا؟ بھارت جائے گا یا نہیں؟ اس حوالے سے آئی سی سی فیصلہ سنائے گی۔

آئی سی سی نے ڈھاکا میں ہونے والی میٹنگ میں بی سی بی کو آخری تاریخ کے بارے میں بتایا، ہفتہ کو ڈھاکا میں ہونے والے اجلاس میں بنگلادیش نے بھارت نہ جانے کی بات دہرائی تھی۔

بی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کے سامنے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کا مؤقف دہرایا ہے، بنگلادیش جو کہ ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ سی میں موجود ہے اس کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہے۔

بھارتی بورڈ نے مودی سرکار کے حکم پر بنگلادیشی بولر کو آئی پی ایل سے نکالا تھا، مستفیض الرحمان کو نکالنے پر بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا جائزہ لےگا، میڈیا رپورٹس

spot_imgspot_img