spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ : سابق کرکٹر کا شدید ردِعمل

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوڑا پروپیگنڈا کوئی نئی بات نہیں۔ اگرآئی سی سی اس حوالے سے کوئی بورڈ میٹنگ بلاتا ہے تو پاکستان کو اپنا مؤقف بیان کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی ابتدا بھارت نے ہی کی تھی اسی تناظر میں بنگلہ دیش کو بھی ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو یہ بات آئی سی سی کے سامنے رکھنی چاہیے کہ 2006 سے اب تک پاکستان اور بھارت کے براہ راست میچز نہیں کھیلے گئے اور نہ ہی بھارت نے پاکستان کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت تو کرے گی، تاہم بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گی، اس فیصلے کے بعد عالمی کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ اور بحث دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ درست ہے یا غلط؟ خالد محمود کا اہم تجزیہ

spot_imgspot_img