spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر کی پاورفل ہٹنگ سے گراؤنڈ کے باہر کھڑی کار کا شیشہ چکنا چور

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں کےلیے پریکٹس کرنے کے دوران پاکستانی بیٹر کی پاوور فل ہٹنگ سے گراؤنڈ کے باہر کھڑی کار کا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس بار انوکھا واقعہ پیش آیا، سری لنکا میں گراؤنڈ کے باہر کھڑی ایک ہی گاڑی کا شیشہ کرکٹ بال لگنے سے دوبار ٹوٹا، پہلی دفعہ نیدرلینڈز کے اوپنر مائیکل لیویٹ کے چھکے سے اس گاڑی کا شیشہ ٹوٹا۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان لمبا اسکور کیوں نہیں بنا پارہے؟ شاہد آفریدی نے کامیابی کا فارمولا بتادیا

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرنے والے نیدرلینڈز کے بیٹر مائیکل لیویٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا یہ پہلا چھکا لگایا تھا جو سیدھا باہر کھڑی اس کار کے شیشے کو لگا/۔

بعد ازاں اس کار کے سری لنکن مالک نے تقریباً 30 ہزار سری لنکن روپے میں اس کا شیشہ ٹھیک کروایا۔

امریکا کے خلاف میچ سے قبل جب دوسری دفعہ گراؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم پریکٹس کررہی تھی تو پاکستانی بیٹر نے اونچا چھکا لگایا اور اسی گاڑی کا شیشہ دوسری بار ٹوٹا۔

اس دفعہ گاڑی کا شیشہ بنوانے پر مالک کے 28 ہزار 500 روپے لگ گئے اور یہ خرچہ بھی اسے برداشت کرنا پڑا۔

spot_imgspot_img