spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ٹوئنکل کھنہ نے اپنا اور کاجول کا بڑا راز آشکار کردیا

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اور کاجول نے اپنی شادیوں سے پہلے ایک ہی آدمی کو ڈیٹ کیا تھا۔

فلم انڈسٹری کی ہوشربا اور مسحور کن دنیا میں افیئرز نہ صرف عام ہیں بلکہ انھیں اکثر حلقوں میں برا بھی نہیں سمجھا جاتا، تاہم اب ٹی وی اسکرین پر ٹوئنکل کھنہ نے اپنی اور کاجول کی ایک ایسی بات بتائی جسے سن کر مداح شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

بالی ووڈ کے حالیہ شو میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول دونوں مدعو تھیں جہاں اکشے کی اہلیہ نے کہا کہ ’’بہترین دوستوں کو ایک دوسرے کے سابقہ بوائے فرینڈ کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے‘‘۔

ٹوئنکل نے یہ بھی کہا کہ “میرے دوست میرے لیے کسی بھی آدمی سے زیادہ اہم ہیں، وہ (آدمی) تو کہیں بھی مل جائے گا۔

اس کے بعد انھوں نے شرارتی انداز میں کاجول کی طرف دیکھا اور قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم میں ایک سابقہ بوائے فرینڈ مشترک ہے، لیکن میں یہ بتا نہیں سکتی۔

کاجول نے جب ان کی زبان سے یہ سنا تو جھینپ گئیں اور ٹوئنکل سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چپ رہو، میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ آگے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا۔

بعد ازاں ٹوئنکل نے ایک اور سوال کیا کہ ’’کیا شادی کی ایکسپائری ڈیٹ اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟‘‘ اس پر کریتی سینن، وکی کوشل اور ٹوئنکل نے خود اس سے اتفاق نہیں کیا لیکن دوسری طرف کاجول نے کہا کہا ایسا ہونا چاہیے۔

’اکشے کمار کی لگام کھینچ کر رکھنا‘: ٹوئنکل کھنہ کو یہ نصیحت کون کر گیا؟

spot_imgspot_img