spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کردیے

واشنگٹن (22 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل (آرمی چیف) جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر ممکنہ بڑے حملے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر حملے روکتے ہوئے امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایات کررہا ہوں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ ایران کی حکومت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ ایران پر ابھی حملہ نہ کریں، ایران پر حملے روک رہے ہیں تاکہ ایران کے قائدین کوئی تجویز دیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت کی ہے وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام معاملات کیلئے تیار رہے۔

Trump MSG

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک توسیع دیں گے جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتیں اور بات چیت کسی نہ کسی طریقے سے مکمل ہوجاتی ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلیے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی، ایرانی جہاز پر قبضے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت تشویش ہے، ہم نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذاکرات میں گئے لیکن امریکی حکام نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

امریکا ایران جنگ بندی ختم ہونے کے قریب، پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں

spot_imgspot_img