spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ویڈیو: ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے سامنے شہباز شریف کو گلے لگا لیا

واشنگٹن (19 فروری 2026): وزیر اعظم شہباز شریف غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شروع سے آخر تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مرکز نگاہ رہے۔

امریکی صدر کی زیرِ صدارت غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان سے خوشگوار گفتگو کی جبکہ تقریب کے احتتام پر انہوں نے شہباز شریف کو سب کے سامنے گلے لگایا۔

قبل ازیں، غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے وزیر اعظم پاکستان اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کھل کر تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں، فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھرے مجمے میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بہت پسند کرتا ہوں، پاک بھارت جنگ کے دوران شہباز شریف کے ساتھ تعلقات مضبوط بنے، ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر زبردست شخصیت ہیں اور وہ بہت اعلیٰ سپہ سالار ہیں، وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور مجھے فائٹر پسند ہیں۔

اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی، میں نے اپنا کردار ادا کیا اور اس جنگ کو رکوای، اس میں 11 جنگی طیارے گرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے جنگ رکوا کر 25 ملین افراد کی جانیں بچائیں، پاک بھارت کی جنگ ہوتی تو 25 ملین افراد سے زیادہ جانیں جا سکتی تھیں، جنگ کے دوران شہباز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات ہوئی۔

spot_imgspot_img