لیڈز : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 21ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں7وکٹ پر199رنز بنائے، ایلیس پیری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں قومی ویمنز ٹیم 200رنز کے تعاقب میں صرف 86رنز ہی بنا سکی اور تمام ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتی دکھائی دی۔
کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا اندازاہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کی 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ آسٹریلیا کی ایلسے پیری 71رنز بنا کر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ منیبہ علی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیو نے 2 وکٹیں اور ایلیس پیری نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے۔



