spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ومبلڈن میں کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی، ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر ہوگی۔

دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو دستیاب ہوگا۔

گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کرچکے ہیں، اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کروادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے، کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کرسکیں گے۔

spot_imgspot_img