spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

وزیر اعظم کے متوقع دورہ چین کی اہم تفصیلات

اسلام آباد (17 مئی 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع انتہائی اہم دورہ چین کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا اعلیٰ سطح سرکاری دورہ کریں گے، پاکستان اور چین میں تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران 75 سالہ پاک چین تعلقات کی تکمیل کے تناظر میں بی ٹو بی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی وزیر اعظم

علاوہ ازیں، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر، مشیر صنعت ہارون اختر بھی ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف چین کے شہر ہینگجو میں بی ٹو بی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں 80 سے زائد کاروباری شخصیات ان کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف ہینگجو میں عالمی شہرت یافتہ ادارہ علی بابا کے سربراہ سے ملاقات کریں گے، کانفرنس میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، ہینگجو کے بعد وہ بیجنگ کیلیے روانہ ہوں گے جہاں دو روزہ قیام کے دوران چین کے صدر سمیت اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

spot_imgspot_img