spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

نیویارک : عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر اور وزیر اعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے اسلامی ملکوں کے سربراہان کی آپس میں گفتگو بھی ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرم جوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔

اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے اپنے مؤقف اور تجاویز بھی پیش کیں، تاہم فی الحال کسی مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات، شہباز شریف ودیگر موجود

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔

یہ بات انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہی، جس میں تمام مسلمان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کی گئیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات اور اردن کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تصور کریں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ہے۔

spot_imgspot_img