سینیٹر پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی کو سیکیورٹی سندھ حکومت نے نہیں دینی اپنی حفاظت خود کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی اور دیگر رہنما ذاتی بجٹ پر کراچی گئے ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے پر کےپی حکومت کا ایک روپیہ نہیں لگا، سہیل آفریدی کے دورے میں صرف سیکیورٹی کا خرچ ہے باقی سب اپنی ذات سے کررہے ہیں۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت وفاق نے جو پیسے دیے اس کا ریکارڈ میں پیش کروں گی، بیرسٹر عقیل کے مطابق جو وفاق نے دیے وہ ثابت نہ ہوئے تو یہ استعفیٰ دینگے۔
انھوں نے کہا کہ کےپی کے عوام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ووٹ دیا ہے، کےپی میں پی ٹی آئی نے بہت سے اقدامات اور ترقیاتی کام کیے تبھی عوام نے دوبارہ ووٹ دیا، اس وقت کےپی کا کوئی بھی شہری صحت کارڈ پر ملک میں کہیں بھی علاج کراسکتا ہے۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کیا اپنے عوام کو صحت کارڈ دیے ہیں، کےپی کا شہری اگر کراچی میں مقیم اور علاج کرائیگا تو کےپی حکومت پیسے دے رہی ہے۔
کےپی کی پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑرہی ہے، کےپی میں دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے پولیس جوان روزانہ شہید ہورہے ہیں۔
سینیٹر پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز ہورہے ہیں وہاں ایف سی تعینات ہے۔
پی ٹی آئی کو آگاہ کیا باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے، اب سڑک پر جلسہ کرنا مناسب نہیں، ناصر شاہ



