spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وادی تیراہ سے متعلق گورنر فیصل کریم کنڈی کا ایکس پر پیغام

پشاور : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایک پُرامن صوبہ2013میں صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔

گورنرخیبرپختونخوا نے وادی تیراہ کے حوالہ سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری صوبائی قیادت کے سوا کس پرعائد ہوتی ہے؟ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیرحکومتی منظوری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور اپنی لاعلمی کا دعویٰ کرے۔

فیصل کریم کنڈی کہا کہ یہ تو یہ صرف نااہلی نہیں بلکہ گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے، وزیراعلیٰ کے پی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی کو ختم کریں۔

گورنرکے پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً وادی تیراہ اور کرم کو اس وقت تقاریر کی نہیں واضح قیادت کی ضرورت ہے، وزیراعلی کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکیورٹی ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی ڈرامہ اورانتشار۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

spot_imgspot_img