spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وائرل ویڈیو: موٹرسائیکل ٹکرانے سے خوفناک آگا بھڑک اٹھی

امریکا میں موٹرسائیکل حادثے میں خوفناک آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وائرل ہونے والی حیرت انگیز ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کی موٹرسائیکل کار کے ساتھ ٹکراتی ہے جس کے بعد آگ کا گولہ نکلتا ہے اور موٹرسائیکل جل جاتی ہے۔

یہ حادثہ 30 اکتوبر کو سیلیناس میں نارتھ مین اسٹریٹ کیلیفورنیا کے ایک چوراہے پر پیش آیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ دو نوجوانوں میں سے ایک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سگنل توڑ کر بھاگا تو دوسری سمت سے آنے والی کار سے اس کا تصادم ہو گیا۔

چند لمحوں بعد موٹرسائیکل اور سوار نوجوان کو آگ میں لپٹے دیکھا گیا جب کہ موٹرسائیکل سوار دوسرا دوست مدد کے لیے پہنچا اور آگ بجھانے لگا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں نوجوان جھلس گیا اور اس کا ٹخنا فریکچر ہو گیا جب کہ ٹکرانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

spot_imgspot_img