spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرلیا

واشنگٹن : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرلیا، انہوں نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں اسرائیل اپنی شرائط لاگو کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق پہلا قدم غزہ سے محدود انخلا ہوگا، جس کے بعد 72گھنٹے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوگی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے کیلئےانٹرنیشنل باڈی کا قیام ہوگا، انٹرنیشنل باڈی کامیاب رہی تو جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کے غیرمسلح ہونے کے مطابق انخلا کرے گا،

نیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں حماس کو دھمکی دی کہ حماس منصوبہ مسترد کرے تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔

حماس منصوبہ قبول کرکے پھر پیچھے ہٹی تو اسرائیل تنہا ہی معاملہ حل کریگا، حماس کے پاس آپشن محدود ہیں منصوبہ قبول کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، منصوبے کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل اپنی شرائط لاگو کرے گا۔

’وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن معاہدے سے اتفاق کیا ہے‘

spot_imgspot_img