spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

نمیبیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے خواجہ نافع ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار کو ڈراپ کرکے سلمان مرزا یا نسیم شاہ کو شامل کیا جائے گا۔

سلمان مرزا یا نسیم شاہ میں سے کون ٹیم میں شامل ہوگا اس کا فیصلہ صبح کیا جائے گا جبکہ صائم ایوب کے ساتھ بابر اعظم اوپننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں آج پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے جیت لازمی درکار ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش ہوگی یا نہیں؟

کولمبو میں آج 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں کوالیفائی کرجائے گی۔

پاکستان نے گروپ اے میں تین میچز کھیلے اور دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت سے میچ میں قومی ٹیم کو 61 رنز سے شکست ہوئی۔

spot_imgspot_img