spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نادرا نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے یو اے ای مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی۔

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم ہمراہ راس الخیمہ میں پہنچے گی۔

راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم باآسانی کرواسکتے ہیں۔

ریاست راس الخیمہ میں 15 فروری 2026 بروز اتوار کے روز صبح 8 بجے تا 4 بجے شام تک شہری، پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے، انہیں تمام خدمات و سہولیات موبائل فون پر ہی میسر آ جاتی ہیں۔

spot_imgspot_img