spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

میں ایوارڈز پر نہیں آخرت پر یقین رکھتا ہوں، زاہد احمد

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ میں ایوارڈز پر نہیں آخرت پر یقین رکھتا ہوں۔

حال ہی میں اداکار زاہد حمد نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے اس دوران شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ ایوارڈز پر یقین رکھتے ہیں؟

جواب میں زاہد احمد نے کہا کہ میں ملائیکہ پر یقین رکھتا ہوں، آخرت پر ایمان رکھتا ہوں، ان چیزوں پر مسلمان کا یقین ہوتا ہے، ایوارڈز پر کسی کا یقین کیسے ہوسکتا ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ جب اپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تو بہت خوش ہوئے تھے؟

زاہد احمد نے کہا کہ دو مرتبہ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرچکا ہوں اور یہ میرے لیے بہت ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق بیان پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔

یہ پڑھیں: زاہد احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کری ایٹرز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

اداکار نے کہا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فام کے کری ایٹرز کی بات کی تھی کانٹینٹ کری ایٹرز سے متعلق کچھ نہیں کہا یعنی جنہوں نے یہ پلیٹ فارمز بنائے ہیں انہیں میں نے اپنی طرف سے جہنمی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بیان پر مجھے بہت شرمندگی ہے یہ میں جذبات میں کچھ زیادہ ہی کہہ گیا اللہ کے علاوہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہم کسی بھی جہنمی قرار دیں۔

زاہد احمد نے کہا تھا کہ یہ بات میرے لیے قبول کرنا بہت ضروری اس لیے تھا کہ بہت سارے لوگ میرے دین اور اسلام سے متعلق بیان سنتے ہیں اور ان کے اوپر غلط مسیج گیا ہے کہ میں خود کیسے یہ فیصلہ کرسکتا ہوں یا یہ الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اب ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

spot_imgspot_img