spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

میرپورخاص تھانے میں فریادی خاتون سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او معطل

میرپور خاص : پولیس اسٹیشن میں درخواست دینے آئی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈی آئی جی کے احکامات کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز میرپورخاص کے نمائندے اسلم راجپوت کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اپنی گمشدہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دینے آئی تھی۔

خاتون نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مجھے مہران پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈی آئی جی نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپور خاص کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

احکامات ملنے کے بعد ایس ایس پی سمیر نور چنا نے ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن خادم تالپور کو معطل کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون اور ایس ایچ او کےمیڈیکل نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : بے روزگار لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد کی عدالت نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اس سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مقدمے میں گرفتار دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

spot_imgspot_img