spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ بند، شہری سوچ سمجھ کر گھر سے نکلیں

لاہور موٹروے پر ایم ون پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، شہری سوچ سمجھ کر گھروں سے باہر نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے کے مختلف مقامات پر سر شام ہی دھند چھا گئی تھی۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

لاہور ملتان موٹروے ایم 3 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیے موٹر وےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے، اس کے علاوہ ایم4 باہو انٹرچینج سے فیصل آباد انٹر چینج تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹروے سینٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

spot_imgspot_img