spot_img

ذات صلة

جمع

گوشت کیوں نہیں پکایا؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

حیدرآباد : معمولی گھریلو تنازعہ نے سنگین رخ اختیار...

سپر ایل نینو : شدید گرمی کی وارننگ، خطرناک پیشگوئی

رواں سال وقت سے پہلے پڑنے والی گرمی پر...

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیسے؟ ماہرِ غذائیت کے کارآمد مشورے

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں...

منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، نئی ایس او پیز نافذ

اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری سے مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نئی ایس او پیز بھی نافذ کردی گئی ہیں۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ’فنانشل انٹیلیجنس یونٹ‘ قائم کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک مالی لین دین کی فوری تحقیقات کے لیے جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے، فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں منی لانڈرنگ کیسز کے لیے واضح ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی ہیں، تمام ایف آئی اے زونز میں ’فنانشنل انٹیلیجنس ڈیسک‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نگرانی کریں گے۔

یہ پڑھیں: ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

اس سے قبل ایف آئی اے نے ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارےکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔

spot_imgspot_img