spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل

اسلام آباد : ملک میں موسم کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف شہروں اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور کہیں برف باری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ایبٹ آباد اور گردونواح میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو سردی اور برفباری کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

spot_imgspot_img