spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’ملزم نے ڈیٹا چوری کر کے خاتون کی نازیبا تصاویر اپنے واٹس ایپ پر لگا دیں‘

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی۔ ملزم نے خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور ڈیٹا چوری کیا۔

ملزم رضوان نےخاتون کی نازیبا تصاویر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر ڈسپلے کیا اور خاتون کو فون کے ذریعے دھمکیاں دتا رہا۔

رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر وائرل کرنے کی بلیک میلنگ کی گئی۔

این سی سی آئی اے کی تکنیکی تجزیاتی رپورٹ میں ملزم کے موبائل فون سے جرم کے ناقابل تردید ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ کامیاب کارروائی انویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر مصباح بتول کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم نے انجام دی۔

spot_imgspot_img