spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی صدر کا اعلان ’سرپرائز اسٹرائیک‘ کی چال ہے، ایران

تہران : ایران نے امریکی صدر کے جنگ بندی...

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کردیے

واشنگٹن (22 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...

مصنوعی ذہانت کی تربیت : کیا میٹا ملازمین کی جاسوسی کرے گا؟

نیویارک : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کی...

آغا علی ایکشن سین کے دوران زخمی ہوگئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ایکشن سین...

مصنوعی ذہانت کی تربیت : کیا میٹا ملازمین کی جاسوسی کرے گا؟

نیویارک : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے ایک نیا اور غیر معمولی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کمپنی امریکا میں اپنے ملازمین کے کمپیوٹرز میں ایک نیا ٹریکنگ سافٹ ویئر انسٹال کر رہی ہے جو ماؤس کی حرکت، کلکس اور کی بورڈ کے استعمال کو ریکارڈ کرے گا۔

یہ اقدام دراصل ایسے جدید اے آئی ماڈلز تیار کرنے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جو مستقبل میں خودکار انداز میں مختلف دفتری اور روزمرہ کام انجام دے سکیں۔

میٹا دستاویزات کے مطابق یہ ٹول مخصوص کام سے متعلق ایپس اور ویب سائٹس پر فعال ہوگا، اس کے علاوہ بعض اوقات ملازمین کی اسکرین کے مواد کے اسنیپ شاٹس بھی لیے جائیں گے تاکہ سیاق و سباق کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔

یہ معلومات کمپنی کی اے آئی ریسرچ ٹیم خصوصاً “میٹا سپر انٹیلی جنس لیبز” کے ماڈل بنانے کے عمل میں استعمال ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اے آئی ماڈلز کی ان کمزوریوں کو دور کرنا ہے جہاں وہ ابھی تک مکمل کارکردگی نہیں دکھا پا رہے، جیسے کہ ڈراپ ڈاؤن مینیو سے درست آپشن کا انتخاب اور ’کی بورڈ شارٹ کٹس‘ کا مؤثر استعمال کرنا۔

اس سلسلے میں کمپنی ترجمان اینڈی اسٹون کا کہنا ہے کہ روز مرہ کام کرتے ہوئے ملازمین کا طرزِ عمل ہی اے آئی کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

کمپنی ترجمان  نے وضاحت دی کہ جمع کیا جانے والا تمام ڈیٹا ملازمین کی کارکردگی جانچنے یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا بلکہ صرف اے آئی ماڈلز کی تربیت تک محدود رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حساس معلومات کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کمپنی ایسے اے آئی ایجنٹس بنانا چاہتی ہے جو انسانوں کی طرح کمپیوٹر استعمال کر سکیں تو اسے حقیقی مثالوں کی ضرورت ہوگی یعنی یہ سمجھنا کہ لوگ ماؤس کیسے چلاتے ہیں، بٹن کیسے کلک کرتے ہیں اور مینیو میں سرچنگ کیلیے کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔

میٹا نے فیس بک پر جاری تحقیق کیوں روکی؟ سنسنی خیز انکشاف

spot_imgspot_img