spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

مشعال ملک کا کشمیر کیلیے بھی امن بورڈ کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد (19 فروری 2026): کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے غزہ کی طرز پر کشمیر کیلیے بھی امن بورڈ کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کشمیر کے حوالے سے ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جبر کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو دبا نہیں سکتا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

اس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر فرنٹ لائن پر لانے کا آئیڈیل وقت ہے مطالبہ کرتی ہوں گرفتار حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

مشعال ملک نے کہا تھا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کیلیے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جانے سے گریز نہیں کرتا لیکن اس کو بدترین شکست ہوئی اب وہ کسی کا سامنا نہیں کر پا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا اندورنی نہیں کثیر الجہتی مسئلہ ہے، مذاکرات کیلیے امریکا اور چین کا بہت اہم رول ہو سکتا ہے۔

’شملہ معاہدے پر نظر ثانی کر کے اس کو مسترد کیا جائے اور مطالبہ کرتی ہوں گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔‘

spot_imgspot_img