spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ حالات، بھارت مشکل میں پڑ گیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات بھارت پر بھی پڑنے لگے۔ بھارت نے قطر کی بندش کے بعد صنعتوں کو گیس کی سپلائی کم کردی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق  بھارتی کمپنیوں نے منگل کے روز صنعتوں کو قدرتی گیس کی سپلائی میں کمی کر دی ہے۔

مشرق وسطیٰ سے سپلائی میں تعطل کے خدشے کے بعد بھارتی سرکار نے یہ اقدام اٹھایا ہے کیونکہ مائع گیس کے سب سے بڑے پروڈیوسر قطر نے پیداوار روک دی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں

ایران کے اسرائیل اور امریکا کے خلاف جواب میں خلیجی ممالک پر جاری حملوں کے تناظرمیں قطر نے پیر کے روز گیس کی پیداوار روک دی تھی۔

ان حملوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل کو بھی روک دیا ہے جس سے توانائی کی عالمی قیمتوں اور شپنگ کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ایل این جی خریدار ہے جو اپنی درآمدات کے لیے مشرق وسطیٰ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

بھارت ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے لیے ایل این جی کا سب سے بڑا کلائنٹ ہے اور قطری ایل این جی کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔

spot_imgspot_img