spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسجدِ نبویﷺ کے مؤذن انتقال کرگئے، آخری اذان کی ویڈیو

مدینہ منورہ : مسجدِ نبویﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان گزشتہ شام انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ 25 سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ منگل کی صبح نمازِ فجر کے بعد مسجدِ نبویؐ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے امورِ دینیہ کی صدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے آئمہ، مؤذنین، اساتذہ اور امورِ دینیہ کے تمام عملے کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کو سال 2001 میں مسجد نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا، مسجد انتظامیہ کی جانب سے مؤدن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

شیخ فیصل نعمان مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مدینہ ہی میں مکمل کرنے کے بعد طیبہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبویؐ میں اذان دینے کی سعادت سے وابستہ ہے۔

مرحوم کے دادا اور والد دونوں اس عظیم منصب پر فائز رہے۔ ان کے والد شیخ عبد المالک نعمان نے صرف 14 برس کی عمر میں مسجدِ نبویﷺ میں اذان دینا شروع کی اور نوّے برس سے زائد عمر تک یہ مقدس فریضہ انجام دیتے رہے۔

شیخ فیصل نعمان، اپنے والد کے انتقال کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے اور دہائیوں تک اس مقدس فریضے کو سر انجام دیا۔

شیخ فیصل نعمان کو سال 1422 ہجری (2001ء) میں مسجدِ نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 25 برس تک خلوص اور لگن کے ساتھ اس عظیم ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھایا۔

spot_imgspot_img