spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’مستعفی ججز کوئی ایک بات بتائیں کہ کس طرح آئین کو نقصان ہوا‘

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مستعفی ججوں نےسیاسی بیان دیتے ہوئے کہا آئین پر حملہ ہوا ہے دونوں مستعفی ججوں نےجو بیان دیے اس میں کوئی دلیل نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ مستعفی ججوں کے بیان سیاسی اور ذاتی ایجنڈے پر مبنی ہیں، مستعفی جج  ترامیم کرنے پر پارلیمنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے لیکن مستعفی جج تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستعفی جج کوئی ایک بات تو بتائیں کہ کس طرح آئین کو نقصان ہوا، صرف ایک مثال دی گئی کہ ٹرانسفر کی وجہ سے عدلیہ محدود ہو گئی، ججز کا ٹرانسفر عدلیہ ہی کرے گی کسی اور کا عمل دخل نہیں ہو گا ججز کے ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں تمام جماعتیں ساتھ تھیں دوتہائی اکثریت ملی، سپریم کورٹ کے ججز نے گزشتہ 10سال میں کوئی حکومت چلنے نہیں دی، سابقہ ججز کبھی سوموٹو کے ذریعے ڈیم بناتے تھے کبھی چینی کی قیمت مقرر کرتےتھے سابقہ ججز نے آئین کی تشریح کے بہانے اسے ری رائٹ کیا۔

مشیر نے کہا کہ ہم عرصے سے کہتے آرہے تھے کہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے کیا عام شہری کو انصاف فراہم کرنا عدالت کی ذمہ داری نہیں ہے، لوگ 10،10 سال انصاف کے منتظر ہوتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا۔

spot_imgspot_img