spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسافر جہاز ٹیک آف کرتے ہی فضا میں انجن دھماکے سے تباہ

مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز ہوا میں جیسے ہی اڑا اس کا انجن دھماکے سے تباہ ہوگیا، جہاز پر سوار مسافروں نے اس لمحے کو فلم بند کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرک ایئر کا ایک طیارہ لاگوس سے پورٹ ہارکورٹ کے لیے اڑان بھررہا تھا جب انجن میں ہوا کے عین درمیان میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے طیارے کو بینن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بوئنگ طیارے 737-7جی ایل جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے ہوا میں اڑتے ہی اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

ایرک ایئر کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلائٹ نمبر ڈبلیو3 740 کے کین کریوں نے جہاز کے ٹیک آف کرنے کے تھوری دیر بعد ایک نہایت زوردار آواز سنی۔

دھماکے کی آواز سننے کے بعد جہاز کے عملے نے ہنگامی طریقہ کار نافذ کیا، ہوائی جہاز ایک انجن پر کامیابی سے بینن پہنچا، اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

این ایس آئی بی کے ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے کو ’ان فلائٹ انجن میں خرابی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا انویسٹی گیشن ٹیم دستاویزی ثبوت، متعلقہ اہلکاروں اور گواہوں کے انٹرویو اور فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے بینن جا رہی ہے۔

سیکڑوں مسافروں کو لے جانیوالے بحری جہاز میں بدترین آگ، کتنے افراد بچ پائے؟

spot_imgspot_img