spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مرغے نے مالک کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

بھارت میں مرغے نے اپنے مالک کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مابق ریاست آندھرا پردیش کے مغربی ضلع میں مرغوں کی لڑائی ہوئی جس میں ایک شخص نے ایک کروڑ سے زائد کی رقم جیت لی۔

مالک نے مرغے کو چھ ماہ تک پالا اور اسے غذائیت سے بھرپور کھانا کھلانے کے بعد اکھاڑے میں اتارا۔

لڑائی میں  ایک سیتھوا نسل کا مرغا تھا جو گوڈیواڈا کے پربھاکر سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا راجمندری کے رمیش سے تعلق رکھنے والا دیگا نسل کا مرغا تھا۔

یہ پڑھیں: مرغے کی بانگ سے تنگ جوڑے کا عدالت جانے کا فیصلہ

مرغوں کی لڑائی بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھی اور رمیش کے دیگا نسل کے مرغے نے مقابلہ جیت لیا۔

مرغے کی لڑائی نے رمیش کی زندگی بدل دی کیونکہ اسے ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، پڑوسیوں اور دوستوں نے رمیش کو کندھوں پر اٹھا کر جیت کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ گوداوری اضلاع میں مرغوں کی لڑائی کے روایتی واقعات تہواروں کے موسم میں بڑی انعامی رقم کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

spot_imgspot_img