spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مرد نہیں خواتین بھی منفی رویوں کی حامل ہوسکتی ہیں، عتیقہ اوڈھو

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکاررہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ مرد نہیں خواتین بھی منفی رویوں کی حامل ہوسکتی ہیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی تی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران عورت مارچ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر ظلم دنیا بھر میں ہوتا ہے، ناانصافیاں دنیا بھر میں ہر جگہ ہیں لیکن ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔ ہم اکثر اس حوالے سے صرف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی اقدار کے لحاظ سے پوری دنیا تنزلی کا شکار ہے اور ناانصافیاں ہر جگہ موجود ہیں تاہم ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔

یہ پڑھیں: عتیقہ اوڈھو سسرال والوں کے رویے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ تمام مرد برے ہوتے ہیں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میرے بھائی یا والد کی توہین کر رہے ہوں، جو نہایت اچھے انسان ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق وہ ایسے کئی مردوں کو جانتی ہیں جن کی شادیاں ناکام ہوئیں، جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا لیکن وہ اپنا دکھ درد کسی کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص ایک جیسا نہیں ہوتا، خواتین بھی منفی رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔ ہر کسی کو ان کے ذاتی کردار اور رویے کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔

spot_imgspot_img