spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

مراکش میں خوفناک حادثہ : دوعمارتیں اچانک منہدم، 19 افراد ہلاک، دردناک مناظر

مراکش کے تاریخی شہر فیز میں دو رہائشی عمارتیں رات کے وقت اچانک گرگئیں، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق عمارتوں میں مجموعی طور پر 8 خاندان رہائش پذیر تھے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرکے علاقے کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال فیز میں عمارت گرنے کا دوسرا بڑا حادثہ پیش آیا ہے، گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایک عمارت کے انہدام سے 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


عمارت منہدم،

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تازہ حادثے کی وجہ کیا تھی اور ملبے کے نیچے مزید لوگ موجود ہیں یا نہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

فیز ملک کا ثقافتی شہر سمجھا جاتا ہے، جہاں پرانے طرز تنگ گلیاں اور تاریخی عمارتیں سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔

مراکش

تاہم یہ شہر مراکش کے غریب ترین شہری علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کئی محلوں میں پرانا اور خستہ حال انفراسٹرکچر موجود ہے۔ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد بھی اکثر کمزور رہتا ہے، بالخصوص قدیم علاقوں میں جہاں کئی منزلہ پرانے مکانات اب بھی آباد ہیں۔

یاد رہے کہ فیز شہر اس سال افریقہ کپ آف نیشنز اور فیفا 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے شہروں میں شامل ہے، جس کے باعث اس سانحے نے شہری انتظامیہ کی کارکردگی اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

spot_imgspot_img