spot_img

ذات صلة

جمع

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے...

“مجھے دنیا کیوں نہ مرغوب ہو؟” (عربی حکایت)

ایک شخص نے یحییٰ بن معاذ رازی سے پوچھا، آپ کو دنیا بہت مرغوب ہے؟

وہ بولے، ہاں ایسا ہے۔ یہ کہہ کر انھوں نے اس آدمی سے سوال کیا، “بتاؤ آخرت طاعت سے حاصل ہو سکتی ہے یا معصیت سے؟”

آدمی بولا، بلاشبہ طاعت سے ہی ممکن ہے۔

رازی نے پھر پوچھا، اب بتاؤ، طاعت زندگی میں ممکن ہے یا موت سے؟

اس نے کہا، طاعت تو اس زندگی میں ہی ممکن ہے۔

رازی نے دیکھا کہ اس آدمی کا اشتیاق یہ راز جاننے میں‌ بڑھ گیا ہے۔ وہ کچھ مضطرب نظر آتا تھا۔ انھوں نے پھر پوچھا، اچھا یہ بتاؤ، زندگی قوت سے حاصل ہوتی ہے یا بغیر قوت کے؟

وہ بولا، قوت سے۔

اب رازی نے دریافت کیا، قوت دنیا میں حاصل کی جاسکتی ہے یا آخرت میں؟

اس نے کہا، دنیا میں!

اس پر رازی نے کہا، تو سوچو کہ مجھے دنیا کیوں نہ مرغوب ہو؟

پھر وہ بولے، دنیا ہی میں مجھے قوت مل سکتی ہے، وہیں مجھے زندگی ملتی ہے، اور میں یا کوئی بھی زندگی ہی میں طاعت پا سکتا ہے۔ اور ان چیزوں کے حاصل کیے بغیر آخرت مل نہیں سکتی۔

اس آدمی نے یہ سنا تو کہنے لگا، واقعی بعض باتیں‌ جادو کی طرح اثرانگیز ہوتی ہیں۔ میں‌ آپ کی ذہانت اور بزرگی کا قائل ہوا۔

(عربی زبان کی مشہور روایات اور حکایات میں سے ایک جس کا ترجمہ رئیس احمد جعفری نے کیا ہے)

spot_imgspot_img