spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے

پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نےرمضان کےخصوصی ریلیف کے بعد پرانا شیڈول بحال کر دیا۔

مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانوں کیلئے 10 بجے بندش کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

دفاتر

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے اس نئے اوقات کا اطلاق عید کی تعطیلات کے فوری بعد ہوگا۔

ایسے تمام سرکاری دفاتر جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے، وہاں دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ ان دفاتر میں دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

جن دفاتر میں ہفتے میں چھ دن کام کیا جاتا ہے، وہاں کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ان دفاتر میں بھی نماز اور لنچ کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے تک کا وقفہ دیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ان نئے اوقاتِ کار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

spot_imgspot_img