spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لوڈر اور چنگ چی رکشوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ

لاہور : سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر رجسٹریشن چنگ چی رکشوں اور لوڈرز کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر ان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

لاہور میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ماڈل روڈز بالخصوص کینال روڈ پر بغیر رجسٹریشن چلنے والے لوڈر اور چنگ چی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے، اب بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی اور لوڈر اب سڑکوں پر نہیں چل سکیں گے۔

qingqi rickshaw Entry ban in Lahore

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری آگاہی مہم کے مطابق ماڈل روڈز، خصوصاً کینال روڈ پر بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے لوڈرز اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت، ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے باعث نہ صرف ٹریفک مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ جرائم اور حادثات کے بعد ذمہ دار افراد کی شناخت میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے شہریوں اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے رکشوں اور لوڈرز کی رجسٹریشن مکمل کروائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ محفوظ سڑکوں کے قیام میں مدد مل سکے۔

یاد رکھیں !! ٹریفک حادثات سے بچاؤ ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی ممکن ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قابل گرفت جرم ہے۔

spot_imgspot_img