spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

لندن کے مشہور سنیما میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی شعلے اس قدر شدید تھے کہ ان کا دھواں دور دور تک دکھائی دینے لگا۔

حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا جس کے بعد شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیكنہم ہائی اسٹریٹ پر واقع سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کی بڑی مقدار پھیل رہی ہے لہٰذا شہری کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے کیلیے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

اس کے علاوہ آگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

spot_imgspot_img