spot_img

ذات صلة

جمع

3 ماہ سے گمشدہ بچہ بازیاب، والدین سے ملنے کے رقت انگیز مناظر

لاہور : شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے گمشدہ بچہ...

ذیابیطس کی 5ویں قسم باضابطہ طور پر تسلیم

ذیابیطس نامی بیماری جسے عرف عام میں ’شوگر‘ بھی...

نامور اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری، شوٹنگ سیٹ پر کھلبلی مچ گئی

(18 اپریل 2026): شوٹنگ میں مصروف نامور اداکارہ کے...

لبنان نے اسرائیلی بمباری پر اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی

بیروت : لبنان نے 8 اپریل کو کیے گئے شدید حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

لبنان کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ درجنوں میزائل حملوں میں بیروت کے سو سے زائد گنجان آباد رہائشی علاقوں اور مقامات کو پیشگی اطلاع دیے بغیر نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، 8اپریل کو اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 357 تک پہنچ گئی۔ جن میں 71 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔

وزارت خارجہ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت نہتے شہریوں پر مشتمل تھی۔

حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب شہروں میں دفتری اوقات کے باعث لوگوں کی آمدورفت جاری تھی، لبنان نے اسے ملکی تاریخ کی مہلک ترین بمباریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

لبنان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ طبی مراکز پر اسرائیلی حملے قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزارت کے مطابق حزب اللہ کے خلاف جاری حالیہ جنگ میں اسرائیل اب تک 17 مرتبہ اسپتالوں اور 101مرتبہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں کا ہدف حزب اللہ کے جنگجو اور اس کا عسکری ڈھانچہ تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے اب تک نشانہ بنائے گئے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

spot_imgspot_img