spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

لاہور میوزیم : 7 ہزار سال پرانی تہذیب اور ثقافت کا امین

لاہور میوزیم لاکھوں سال پرانی تہذیب اور ثقافت کا امین ہے، یہ میوزیم ایک طرح کی ٹائم مشین ہیں جو انسان کو ہزاروں، لاکھوں سال پیچھے اس دور میں لے جاتی ہیں جب انسان پتھر کے دور میں رہتا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انارکلی بازار کے قریب ہی مال روڈ پر واقع اس میوزیم میں 60ہزار سے زائد نوادرات اور اشیاء موجود ہیں جو مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھتی ہیں، جن میں وادیِ سندھ کی تہذیب (موہنجوداڑو، ہڑپہ) گندھارا تہذیب (بدھ مت کے مجسمے اور فن پارے)۔

لاہور میوزیم

میوزیم ایجوکیشن آفیسر کومل نے بتایا کہ لاہور میوزیم 1865ء میں قائم ہوا اور اسے برطانوی دور میں 1894ء میں موجودہ عمارت میں منتقل کیا گیا۔

یہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قدیم عجائب گھر ہے، جس میں تاریخی، ثقافتی اور آثارِ قدیمہ سے متعلق ہزاروں نایاب اشیاء موجود ہیں۔

اس کے علاوہ مغلیہ دور کے (مصوری، سکے، ہتھیار، ملبوسات) سکھ دور کے (مہاراجہ رنجیت سنگھ سے متعلق اشیاء) برطانوی دور کے (نوآبادیاتی دور کے نوادرات) اسلامی فنون و آثار (قرآنی نسخے، خطاطی، قدیم برتن) شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ یہاں ماضی میں استعمال ہونے والا سامان حرب بھی رکھا گیا ہے، یہ عجائب گھر ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔

میوزیم ایجوکیشن آفیسر کومل نے بتایا کہ اس عجائب گھر میں اس وقت 15 گیلریاں ہیں جن میں سرفہرست انڈس ہسٹوریکل، اسلامک، چائینیز، برما اور گندھارا آرٹ گیلری اور دیگر شامل ہیں۔

تہذیب و ثقافت

spot_imgspot_img