spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

قطری وزیراعظم آج واشنگٹن کا اہم دورہ کریں گے

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہل کار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔

حماس کا کہنا ہے قیادت پر حملے سے بھی غزہ جنگ بندی کے لیے اُس کی شرائط تبدیل نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر پر حملوں کی مذمت کی ہے تاہم اعلامیہ میں اسرائیل کا ذکر نہیں کیا گیا۔

سلامتی کونسل کے تمام 15 رکن ممالک بشمول امریکا نے اعلامیے پر اتفاق کیا لیکن اس میں کہیں بھی اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا۔ قطر پر حملوں کی مذمت کا اعلامیہ برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تیار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنیکی ضرورت ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے قطر کیساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔

امریکی نیول اکیڈمی میں شدید فائرنگ، لاک ڈاؤن نافذ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں غزہ میں اسیران کی رہائی اولین ترجیح ہونی چاہیے غزہ میں جنگ اور عوامی مصائب کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر کا کردار اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کے مطابق اہم ہے قطر خطے میں ثالثی کیلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے قطر، مصر اور امریکا ساتھ مل کر ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

spot_imgspot_img