spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

قائد اعظمؒ کے اصول روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظمؒ محمد علی جناحؒ کے149ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم قائد اعظمؒ کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، بابائے قوم کا یوم پیدائش تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے بلاتفریق رنگ ونسل ،مذہب، رواداری اور ہم آہنگی کا درس دیا، ایمان، اتحاد اور تنظیم قائد اعظم کے سنہری اصول ہیں۔

قائد اعظم محمدعلی جناح کے اصول روشن اور مضبوط قومی مستقبل کی ضمانت ہیں، انہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ کر پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظمؒ  نے مسلمانوں کے لیے آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کے لیے جدوجہد کی۔

وزیر اعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کرسمس ملک اور مسیحی برادری کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان میں فعال، مثبت اور پُرامن برادری کے طور پر اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں، بلاتفریق تمام شہریوں کے لیے معاشی آسودگی اور ترقی کے یکساں مواقع حکومت کی ترجیح ہے۔

spot_imgspot_img