spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

فی سکینڈ میں 70 گولے، امریکا نے مزید اےٹین طیارے بھیج دیے

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اےٹین طیاروں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں اےٹین ’’وارتهوگ‘‘ طیاروں کی تعداد دگنی کر دی اور مزید 18اےٹین  طیارے خطے میں بھیجے جا رہے ہیں۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود ایک درجن طیارے بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور امریکی کمانڈرز نے ایرانی کشتیوں اور ملیشیاز کو نشانہ بنایا ہے۔

اے ٹین طیارے زمینی و بحری اہداف پر مؤثر حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طیارہ فی سیکنڈ 70گولے فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کم رفتار اور کم بلندی پر پرواز اور ہدف پر طویل وقت تک موجود رہ سکتا ہے۔

طیاروں کو آبنائے ہرمز کے قریب زمینی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے اور خارگ جزیرہ بھی ممکنہ ہدف ہے۔

امریکی طیارے برطانیہ کے اڈے سے ہوتے ہوئے مشرق وسطیٰ پہنچ رہے ہیں، اے ٹین کی موجودگی ایران کے فضائی دفاع کمزور ہونے کا اشارہ ہے۔

spot_imgspot_img