ہیوسٹن : فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمن ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز ہیوسٹن میں کیوراساؤ کے خلاف میچ جیت کیا جس میں ایک کے مقابلے میں 7 گول سے فتح حاصل کی۔
ہیوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جرمن ٹیم نے آغاز سے اختتام تک اپنی گرفت مسلسل برقرار رکھی، کائی ہیورٹز نے 2 گول اسکور کیے۔
FIFA World Cup 2026 LIVE
وقفے تک جرمنی کو 3 ایک کی برتری حاصل تھی، کھیل کے چھٹے منٹ میں فلکس ایمنیکا نے گول کرکے جرمنی کو برتری دلائی۔
A strong start for
#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 14, 2026
21ویں منٹ میں لیوانوکومینشیا نے مقابلہ برابر کیا، 38ویں منٹ میں نیکوشلوٹر بیک اور 45ویں منٹ میں کائی ہیورٹز نے جرمنی کیلئے گول کیے۔
دوسرے ہاف میں جمال موسیالا، نیتھنیل براؤن اور ڈینز اندوو اور کائی ہیورٹز نے مزید گول کردیے، یاد رہے کہ کیوراساؤ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
مزید پڑھیں : 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 28 برس بعد کھیلنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے گزشتہ روز ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز 28 سال بعد میگا ایونٹ میں واپسی کرنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔




