فیصل اکرم کی گھومتی گیند پر افتخار احمد کلین بولڈ ہوگئے، حیران کن ڈیلوری پر بیٹر کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا وہ گُم سُم کھڑے رہے۔
کے آر ایل نے پریزیڈینٹس ون ڈے کپ فائنل اپنے نام کرلیا، تاہم پی ٹی وی کے لیگ اسپنر فیصل اکرم کی ایک شاندار ڈیلیوری نے فاتح ٹیم کے کپتان افتخار احمد کو چکرا کر رکھ دیا، وہ شاندار گیند پر کلین بولڈ ہونے کے بعد بہت حیران نظر آئے۔
فیصل اکرم نے اوور کی تیسری گیند کو گڈ لینتھ پر رکھتے ہوئے ایک عمدہ بال کی، افتخار احمد سمجھے کے یہ گیند باہر کی طرف نکل جائے گی۔
تاہم لیگ اسپنر کی اس گیند نے نہ صر افتخار بلکہ وکٹ کیپر کو بھی حیران کردیا کیوں کہ گیند باہر جانے کے بجائے گھومتی ہوئی سیدھا وکٹوں کی طرف گئی اور کے آرایل کے کپتان کلین بولڈ ہوگئے۔
افتخار احمد نے آؤٹ ہونے سے قبل 37 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی ٹیم نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت کر پریزیڈنٹس کپ کا فائنل اپنے نام کیا۔



