پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متاثر ہوگئے۔
فیروز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل ’حبس‘ اور ’عشقیہ‘ میں شاندار اداکاری کی جس میں ان کے ساتھ رمشا خان اور اشنا خان مرکزی کرداروں میں موجود تھیں۔
اداکار کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی ہوگئی ان کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں، اداکارہ نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی جس کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
یہ پڑھیں: میں وہ شخص نہیں جو عورت کو مارے یا اس پر بندوق تانے: فیروز خان
فیروز خان کی جانب سے حالیہ ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے پسند کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تاہم آج انہوں نے غیرمتوقع طور پر آریان خان کی ریل شیئر کی جس میں وہ اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہورہے تھے، فیروز نے آریان کی جوتا چھپائی کی شرارت سے متاثر ہوئے اور خود کامیاب اداکار ہونے کے باوجود اس کے رویے کی تعریف کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے آریان خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالکل اسی طرح رہنا چاہیے، دوستوں اور ان کی جیت کا جشن منانا، اگر زندگی کبھی آپ کو کچھ بننے کا موقع دیتی ہے تو اپنے دوستوں اور خاندان سے دور نہ ہوں۔‘




