spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فوجی تربیت : اسپین کی شہزادی لیونور کا تاریخی اقدام

میڈرڈ : اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم نے یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے سالانہ کانگریس کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جبکہ شہزادی لیونور نے بھی اسی روز اپنی فوجی تربیت کے آخری کورس کا آغاز کیا۔

شاہی خاندان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق بادشاہ فلیپ نے کانگریس کے “ہارٹ اینڈ سوسائٹی” سیشن میں شرکت کی، جس میں دنیا بھر سے ماہرین امراض قلب نے شرکت کی۔

اس موقع پر بادشاہ فلیپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے مکالمے کی ایک بیش قیمت مثال پیش کی ہے۔

casareal Spain

انہوں نے کہا کہ قلبی صحت ایک عالمی مسئلہ ہے اور علم جب ترقی کے لیے استعمال ہو تو اس کی کوئی سرحد نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب، اسی روز ولی عہد شہزادی لیونور نے جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی سان جاویر میں اپنی عسکری تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز کیا۔

Princess Leonor

اس موقع پر شہزادی نے اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے، سمیولیٹر ایریا کا معائنہ کیا اور ایک جدید تربیتی طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھ کر عملی مشق کا تجربہ بھی کیا۔

spot_imgspot_img