spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فلم ’سنگھم‘ کی اداکارہ کے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے کی خبریں

ممبئی (9 ستمبر 2025): بالی وڈ سُپر اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سنگھم‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ کی ہلاکت کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ کاجل اگروال ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ وائرل خبروں پر ان کے چاہنے والے کافی پریشان نظر آئے۔

تاہم اداکارہ خود ان خبروں کی تردید کرنے سامنے آگئیں۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبریں پھیلائی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ میں تریفک حادثے میں چل بسی۔

کاجل اگروال نے کہا کہ یہ خبریں بالکل غلط ہیں، میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، محفوظ ہوں اور بہت اچھا کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی پھیلائیں، اپنی توجہ مثبت اور سچائی پر رکھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھلیں، یہاں تک کہ کچھ نے تعزیتی پیغامات بھی شیئر کرنا شروع کر دیے، حادثے کا دعویٰ کرنے والی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

کاجل اگروال کا شمار ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالی وڈ میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’سنگھم‘ میں کام کیا تھا جس کی ہدایت کاری روہت شیٹی نے کی تھی۔

سری لنکا میں بھی کاجل اگروال کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ 30 اکتوبر 2020 کو وہ کاروباری شخصیت گوتم کچلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ جوڑے نے 19 اپریل 2022 کو اپنے پہلے بچے، نیل نامی ایک بچے کا استقبال کیا۔

spot_imgspot_img