spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘کے 8 سال بعد ڈزنی کی دھماکے دار واپسی

لاس اینجلس : ڈزنی اپنی 2017 کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر لائیو ایکشن فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کی شاندار کامیابی کے 8 سال بعد ایک بار پھر اسی کہانی پر مبنی فلم تیار کررہا ہے۔

فلمی ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق برطانیہ کے مشہور فلم ساز ادارے ڈزنی ایک نئی ایکشن فلم تیار کر رہی ہے جس کی کہانی بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے آئیکونک کردار اور اس کے مشہور ولن گاسٹون پر مرکوز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر اس وقت ابتدائی سطح پر کام جاری ہے، مگر اس بار توجہ ہیرو یا ہیروئن پر نہیں بلکہ کہانی کے مشہور ولن گاسٹون پر مرکوز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ ڈیو کیلہام تحریر کر رہے ہیں، جو فلم’شانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف ٹین رنگز‘جیسے کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ پروڈیوسر کی ذمہ داری مشیل ریجوان نبھا رہی ہیں، جنہوں نے فلم ’اوبی ون کینابی‘میں بھی کام کیا تھا۔

فی الحال رپورٹ میں فلم کے لیے ابھی تک کسی ہدایت کار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ ’لوکی‘ کی کیٹ ہیرن اور ’ڈاکٹر ہُو‘ سے وابستہ برایونی ریڈ مین اس منصوبے کا ایک ابتدائی مسودہ پہلے ہی تحریر کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈزنی پلس کے لیے گاسٹون اور اس کے ساتھی کردار لیفو پر مبنی ایک پریکوئل سیریز کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں مگر گاسٹون کا کردار ادا کرنے والے اداکار لیوک ایونز نے بعد میں تصدیق کی تھی کہ یہ منصوبہ بدقسمتی سے اب ان کے پاس نہیں ہے۔

بعد ازاں سال 2017 میں آنے والی لائیو ایکشن فلم میں ایما واٹسن نے بیل، ڈین اسٹیونز نے بیسٹ، لیوک ایونز نے گاسٹون اور جوش گیڈ نے لیفو کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ فلم عالمی سطح پر 1.2 ارب ڈالر سے زائد کمائی کے ساتھ ڈزنی کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی لائیو ایکشن ری میک ثابت ہوئی تھی، اگرچہ ناقدین کی جانب سے اسے 71 فیصد ریٹنگ ملی جو اصل فلم کی 95 فیصد ریٹنگ سے کم تھی۔

نئی فلم کے پلاٹ کی تفصیلات تاحال راز میں رکھی گئی ہیں، تاہم ڈیڈ لائن کے ذرائع کے مطابق یہ فلم مکمل طور پر ایک نئی اور اصل کہانی ہوگی، جس میں گاسٹون کا کردار ایک نئے اداکار کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اس ورژن کو دلیر اور مہم جو (سوش بکلنگ) انداز میں دکھایا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور سال کی پہلی فلم بنی جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔

spot_imgspot_img