اداکار و میزبان فضا علی کے شوہر اعجاز خان کی پرندے کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکار و میزبان فضا علی اور شوہر اعجاز خان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر شوہر اور بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر اعجاز خان پرندے کو چپس کھلا رہے ہیں اور اس سے باتیں بھی کررہے ہیں جبکہ اداکارہ حیرانی سے پوچھ رہی ہیں کہ یہ آپ کا دوست ہے۔
جواب میں وہ کہتے ہیں کہ یہ دو سال سے میرے ساتھ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
فضا علی نے اس سے قبل شوہر اعجاز خان کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں نے خود کو بالی ووڈ کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے مقبول کردار راج اور سمرن کے انداز میں پیش کیا تھا۔
ویڈیو میں دونوں ایک رومانوی گانے پر پرفارم کرتے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔



