spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن کا فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ ان کے گلے پڑ گیا ہے۔

فرانسیسی کھلاڑیوں کی رنگت اور نسل پر کیے گئے ایک ٹوئٹ کے بعد اداکار امیتابھ بچن کو عالمی سطح پر شدید تنقید اور عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

امیتابھ نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کی جس نے اس تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس نے پیراگوئے کے خلاف شاندار جیت کے بعد بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک ایسا تبصرہ کردیا جس نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کر دیا۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں لکھا، ’ورلڈ کپ 2026 کے دوران میچ میں 11 کھلاڑیوں میں سے فرانسیسی ٹیم کا ایک کھلاڑی سفید فام جبکہ 10 کھلاڑی سیاہ فارم ہیں۔۔ بلیک پاور۔‘

امیتابھ بچن کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور دنیا بھر کے فٹ بال مداحوں نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کئی صارفین نے اس ٹوئٹ کو انتہائی غیر حساس اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے عالمی کھیلوں کے ایونٹ میں جہاں نمائندگی اور شناخت کا معاملہ انتہائی نازک ہوتا ہے وہاں امیتابھ بچن جیسے سینئر اداکار کو ایسی رنگ اور نسل پر مبنی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

فرانس اور مراکش کے کوارٹر فائنل سے پہلے ایک اور تنازع، نیا ہنگامہ

شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر براہِ راست اس تنازع کا نام لیے بغیر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

انہوں نے لکھا، ’روزانہ کی زندگی ایک نیا سبق، اور سیکھنے کا عمل ہے، اپنی غلطی کا اعتراف کرنا کوئی بری بات نہیں، بلکہ یہ آپ کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ بعض اوقات کسی بحث اور جھگڑے کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ سامنے والے سے کہہ دیں، ’ہو سکتا ہے کہ آپ ہی صحیح ہوں۔!‘

spot_imgspot_img