spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

غزہ کا نظام کون چلائے گا؟ قطر کا اہم بیان

قطری وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فلسطینی اتھارٹی ہی فلسطینیوں کے لیے واحد ایجنسی ہو۔

وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے CNN کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطینی اتھارٹی (PA) غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی دیکھ بھال کے لیے “فلسطینیوں کے لیے واحد ایجنسی” ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ٹیکنوکریٹک کمیٹی، اس عبوری دور میں غزہ کی دیکھ بھال کرے گی، اور کسی نہ کسی طرح پی اے سے منسلک ہوجائے گی”۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب اصلاحات نافذ ہو جائیں تو PA کو غزہ اور مغربی کنارے میں مل کر حکومتیں سنبھالنی چاہئیں ہم ان دونوں اکائیوں کو الگ نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کی طرف سے خواہش مندانہ سوچ تھی، شاید اسرائیل میں کہ دو ریاستی حل کے علاوہ اور بھی حل موجود ہیں”۔

تاہم، انٹرویو کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ “دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے”۔

spot_imgspot_img